ننکانہ صاحب ،محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ

پیر 7 جولائی 2025 17:16

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی سربراہی میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامات کیے گئے۔ضلعی سطح پر کنٹرول روم کے قیام سمیت تحصیل لیول پر بھی کنٹرول رومز قائم کیے گیے۔ضلعی کنٹرول روم کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جبکہ تحصیل سطح کے کنٹرول رومز کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز نے کی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، پاک فوج، رینجرز، ریسکیو 1122 ،لیسکو ، سول ڈیفنس سمیت دیگر الائیڈ ڈیپارٹمنٹس جلوسوں و مجالس کی مانیٹرنگ میں مصروف عمل رہے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے تینوں تحصیلوں کے کنٹرول رومز کو بارہا چیک کرکے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی کنٹرول روم سے 560 کیمرہ جات کی لائیو مانیٹرنگ کرکے ڈیٹا محفوظ کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق تینوں تحصیلوں میں پانی کی سبیلیں اور عزداران میں لنگر کے وسیع انتظامات کیے گئے ۔ضلع بھر میں سکیورٹی ، صفائی ستھرائی سمیت دیگر بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس سے لٹکتی تاروں کو ہٹایا گیا اور پیچ ورک کو بروقت مکمل کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامات کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے دوران تینوں تحصیلوں کے طوفانی دورے کرکے انتظامات کو کو یقینی بنایا۔مجالس و جلوسوں کے روٹس پر تعینات سول و سکیورٹی اہلکاروں کی خوراک و پانی کا خاص خیال رکھا گیا ، جلوسوں کے روٹس پر ریسکیو 1122 سمیت الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا عملہ 24 گھنٹے تعینات رہا جبکہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھا گیا۔جلوسوں کے منتظمین، لائسنس داران و عزاداروں نے محرم میں بہترین انتظامات کرنے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ٹیم کی تعریف کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے والے افسران و اہلکاران سے ملاقات کی اور دن رات فرائض سرانجام دینے والے تمام محکموں کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ تمام جلوسوں کےروٹس پر کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔محرم انتظامات شاندار رہے ، تمام اداروں کے سربراہان اور اہلکاران شاباش کے مستحق ہیں۔ \378