ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز بالترتیب 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے

پیر 7 جولائی 2025 17:21

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان ..
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 اور 3 ہی ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز بالترتیب 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹی 20 سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم ون ڈے سیریز کے لیے ٹرینیڈاڈ کا رٴْخ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے سیریز ختم کر کے ٹی 20 میچز میں اضافے کی تجویز دی تھی تاہم میزبان کرکٹ بورڈ نے سیریز کو ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔خیال رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا بھی دورہ کرے گی جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔