عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمات اور دائرہ اختیار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 7 جولائی 2025 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ یسری اشفاق کے روبرو بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر محمد فیصل اور وکلا صفائی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر ایف آئی اے محمد فیصل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت سننے کا فاضل عدالت کو اختیار نہیں ہے۔

قانون میں تبدیلی کے بعد درخواست ضمانت صرف اسپیشل کورٹ ہی سن سکتی ہے۔پہلے دائرہ اختیار کا فیصلہ کیا جائے۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر محمد فیصل نے اپنے دلائل مکمل کرلئے۔ عدالت نے درخواست ضمانت اور دائرہ اختیار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست ضمانت پر فیصلہ 11 جولائی کو سنایا جائے گا۔ صارم برنی کو 13 ماہ پہلے کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :