محبت میں ناکامی، بھارتی خاتون کی 12 ریاستوں میں بم دھماکوں کی دھمکیاں

پیر 7 جولائی 2025 21:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی خاتون نے یکطرفہ محبت میں 21 مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دے ڈالیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی کی 30 سالہ رینی جوشیلڈا نامی خاتون روبوٹکس انجینئر ہے اور ایک اعلی فرم میں سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ رینی جس شخص سے یکطرفہ محبت کرتی تھی اس نے حال ہی میں کسی اور سے شادی کرلی، شادی کے بعد مبینہ طور پر اس کے جذبات انتقام میں بدل گئے۔

متعلقہ عنوان :