بھگیانہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار مسافر رکشہ بورنگ مشین سے ٹکرا گیا

پیر 7 جولائی 2025 23:03

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء)پتوکی خوفناک ٹریفک حادثہ میں 3بچے،بچیاں جانبحق 9افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

بھگیانہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار مسافر رکشہ بورنگ مشین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 8 سالہ میراب فاطمہ اور 7 سالہ عامر حمزہ اور پندرہ سالہ شانزے اشرف جاں بحق جبکہ 9افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ریسکیو نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ زخمیوں میں علی احمد، اشرف، اکرم، گلناز، علی شان، فقیر محمد، سویرا سمیت دیگر شامل ہیںجبکہ چند بچوں اور خواتین کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی حادثہ میں جانبحق بچوں کی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں میں ادا کردی گئی ۔