پارٹی فعالیت کیلئے کارکنوں اور ذمہ داران کی کاوشیں قابل داد ھیں جمال مندوخیل پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

پیر 7 جولائی 2025 23:13

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء) پارٹی فعالیت کیلئے کارکنوں اور ذمہ داران کی کاوشیں قابل داد ہیںجمال مندوخیل پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کمیٹی کا اجلاس ضلعی صدر جمال صاحب کی صدارت میں ھوا۔جس میں تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی۔جس کو تسلی بخش قرار دیتے ھوے منظور کی گئی اور آئیندہ لائحہ عمل کیلئے متعدد فیصلے کیے گئے اور تمام ذیلی اداروں کو تنظیمی فعالیت کیلے ذمہ داریاں سونپ دی گی اجلاس میں میں ژوب میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہارِ کرتے ھوے بعض علاقوں میں رونما ھونے والے واقعات اور اس کے خلاف مقامی قبائل کے جرگیکی بھر پور حمایت کی گی اور اس قسم کے واقعات سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی اداروں سے بھر وقت ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا۔کی فارم 47 کی جعلی حکومت امن وامان میں ہی نہیں ترقیاتی کاموں میں کرپشن میں ملوث اور عوام کو مزید بیروزگار کر رہے ہیں۔ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز جو کہ عوام کیلئے ایک سہولت اور اس ادارے میں 16 ہزار ملازمین بر سر روزگار تھے۔جن بیک قلم جنبش ختم کر کے ان کے چولہے بجھا دیئے۔روزگار دینا عوام کا بنیادی حق ھے لکین موجود جعلی حکومت عوام کو بیروزگار کرنے پر تلی ھوئی ھے۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جاے کم ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اس طرح عوام دشمن اقدامات کی بھر پور مخالفت اور ھر قسم احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :