ہمدرد شوریٰ لاہور کے زیر اہتمام ’’احتسابی عمل کی ضرورت‘‘کے موضوع پر فکری اجلاس

نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو سیاسی دبائوسے آزاد کر کے مالی و انتظامی خودمختاری دی جائے‘ تجویز

پیر 7 جولائی 2025 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) ہمدرد شوریٰ لاہور کے زیر اہتمام ’’احتسابی عمل کی ضرورت‘‘کے موضوع پر فکری اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ صدارت جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے کی جبکہ سپیکر کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم نے انجام دیے۔ سیرت اسکالر ڈاکٹر سید طارق شریف زادہ مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری شوریٰ سید علی بخاری ، قیوم نظامی، احمد اویس، کاشف ادیب جاودانی، ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی، پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری، رانا امیر احمد خان ایڈووکیٹ، پروفیسر مشکور اے صدیقی، انجینئر محمد آصف، ڈاکٹر یاسر معراج، خالد اعجاز مفتی، اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے کہا کہ اسلام میں احتساب کا تصور آخرت کے یقین سے جڑا ہے۔ جب تک اندر سے جواب دہی کا شعور نہ ہو، کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو سیاسی دبائو سے آزاد کر کے مالی و انتظامی خودمختاری دی جائے۔ احتساب کا دائرہ صرف سیاستدانوں تک محدود نہ ہو، اور شفافیت کے لیے بلاک چین و ای-گورننس جیسے جدید ذرائع استعمال کیے جائیں۔شرکا نے زور دیا کہ احتساب کا آغاز ہر فرد کو خود سے کرنا چاہیے تاکہ ایک دیانت دار اور شفاف معاشرہ تشکیل پا سکے۔