فیصل آباد پولیس نے قتل کے اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیا

پیر 7 جولائی 2025 19:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے قتل کے اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔ ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ ایس ایچ او پیپلز کالونی انسپکٹر مغفور احمدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزمان علی اکبر اور عبدالرحمن کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

مقتول عید خان نے 2007 میں ملزم علی اکبر کے والد کو قتل کیا تھا۔مقتول عید خان پیدل رائل پیزا شاپ کے قریب آ رہا تھا تو ملزمان نے مقتول پر فائرنگ کرکے زخمی کیاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔سابقہ دشمنی کی رنجش پر ملزمان نے مقتول عید خان کو قتل کیا۔تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدمات کے تحت قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔