ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،5634 افراد کو جرمانے،4 کیخلاف مقدمہ درج،135 گرفتار

پیر 7 جولائی 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) یوم عاشور پر بھی گراں فروشوں کیخلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں،پنجاب بھر میں 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کے دوران گراں فروشی پر 5634 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے، 4 افراد کیخلاف مقدمات درج جبکہ 135 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ چکن کی قیمتوں بارے شکایات کیخلاف خصوصی کریک ڈائون کیا گیا، 10 ہزار 527 چکن شاپس کی چیکنگ کے دوران 365افراد کو گراں فروشی پر جرمانے جبکہ 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج اور 10 کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کو گراں فروشی کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :