Live Updates

تھر، ریلے میں بہنے والے سیاح کی لاش مل گئی، جاں بحق کا تعلق کراچی سے تھا

پیر 7 جولائی 2025 20:15

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر میں بارشی پانی کے ریلے میں بہہ کر ڈوبنے والے سیاح کی لاش نکال لی گئی۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز نگرپارکر کے کارونجھر پہاڑ پر سیر و تفریح کے لیے آنے والے 11 سیاح اچانک تیز بارش سے آنے والے ریلے میں پھنس گئے تھے جن میں سے 10 سیاحوں کو پولیس نے ریسکیو کر کے بچالیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک سیاح بارانی پانی کے ڈیم میں ڈوب گیا تھا جس کی لاش آج صبح نکال لی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ان 11 میں سے 3 کا تعلق کراچی اور 7 کا تعلق مٹھی سے تھا۔ریلے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے طلحہ کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے تھا، جاں بحق طلحہ سیر تفریح کی غرض سے دوستوں کے ساتھ تھر کے کارونجھر پہاڑی سلسلے پہنچا تھا۔پولیس کے مطابق جاں بحق سیاح کو نگرپاکر اسپتال لایا گیا جہاں سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات