وزیراعلیٰ مریم نواز کے تاریخی اقدامات کی بدولت عشر ہ محرم کے دوران مثالی امن قائم رہا : مسلم لیگی رہنما وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ

eپنجاب میں سیکورٹی کے انتظامات تاریخی ارومثالی رہے

منگل 8 جولائی 2025 03:50

پ*سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء)خاتو ن مسلم لیگی رہنما وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے تاریخی اقدامات کی بدولت عشر ہ محرم کے دوران مثالی امن قائم رہا ۔جس میں حکومت پنجاب کے داخلی محکموں سمیت دیگر شعبوں نے زبردست طریقے سے صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے کام کیا، فرائض کی بجاآوری کی بے شک پڑھے لکھے افرادصحافیوں ، علماء اکرام، ذاکرین عظام نے خوب اوراچھے اندا ز میں پیغام کربلا عوام الناس تک پہنچایا۔

ہر کسی نے پوری آزادی پوری رواداری بردباری کا مظاہرہ کیا انتظامیہ سے بھر پور تعاون ہر مسلک نے کیا کسی کی کسی طرح بھی دل آزاری نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

محراب ومنبر سے لوگوں کو اچھا پیغام ڈلیورہوا اس لیے ہم اپنی حکومت اپنی لیڈر شپ اورتمام محکموں تما م مکتبہ فکر کے لوگوں کو مثالی امن قائم رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پنجاب میں سیکورٹی کے انتظامات تاریخی ارومثالی رہے ،جبکہ تمام مسالک کا تعاون بھی ہر لحاظ سے زبردست رہا، کسی نے بھی مذہبی منافرت پھیلائی نہ امن وامان کو تہہ وبالا کیا نہ غلط نعر لگائے نہ مخالفانہ تقاریر کیں نہ جلوسوں پر آوازے کسے ،نہ ٹریفک میں کسی قسم کا خلل آیا نہ کسی ماں کا بیٹا فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھا سب نے مثال قائم کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورہر شہر کی ضلعی وتحصیل انتظامیہ نے جاگتی آنکھوں سے ڈیوٹی نبھائی، سب کو شابا ش تما م تر حکومتی سیکیورٹی ادارے اورعلماء اکرام ، ذاکرین داد تحسین کے مستحق ہیں پوار پنجاب زندہ باد سیکیورٹی ادارے زندہ باد سی ایم مریم نواز ویلڈن ،ان خیالات کااظہار انہوںنے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب کی تاریخ میں محرم الحرام کے سب سے بڑے انتظامات کرنے امن وامان ،عزادارو ںکی خدمت اورصفائی کے ریکارڈ اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا انہوںنے سیالکوٹ اورسمبڑیال کی ضلعی انتظامیہ کے کردار کو بھی خصوصی طورپر سراہا۔