پرینیتی کی پلز رِیل نے علینہ عامر کو بھارت میں اسٹار بنادیا

منگل 8 جولائی 2025 10:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) بالی وڈ کی دلکش اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی فلم ہنسی تو پھنسی کے مشہور ڈائیلاگ’’سنسیشنز‘‘پر بنی ویڈیوز سوشل میڈیا کافی مقبول ہوئیں تاہم اس سائونڈ نے پاکستانی ٹک ٹاکر علینہ عامر کو بھارت میں راتوں رات اسٹار بنادیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈائیلاگ دوبارہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک آر جے نے پرینیتی کی گنوائی گئی سینسیشنز میں سر کا پہلو تلاش کیا اور اسے ایک گانے کی شکل دی۔

جس کے بعد پرینیتی کا یہ سینسیشن ڈائیلاگ آن لائن خوب وائرل ہو ا اور سوشل میڈیا صارفین اس پر دھڑا دھڑ ریلز بنا تے نظر آئے۔بھارت کی طرح پاکستان میں بھی اس ڈائیلاگ نے صارفین کی کافی توجہ سمیٹی اور حال ہی میں ٹک ٹاکر علینہ عامر نے ایک شو میں اپنی شرکت کے دوران مداحوں کی فرمائش پر اس سانڈ پر لائیو لپ سنکنگ کرکے بھارتی صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔