مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش گرفتار

منگل 8 جولائی 2025 11:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) مانسہرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش علی اصغر اور زوہیب کو گرفتار کر کے ملزمان سے مجموعی طور پر 5 کلو 505 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :