لاہور پولیس کا بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون ، جولائی کے پہلے ہفتے میں 109ملزمان گرفتار

منگل 8 جولائی 2025 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) لاہور پولیس نے جولائی کے پہلے ہفتے میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 109ملزمان گرفتار اور 320مقدمات درج کئے ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال بجلی چوری کے 17544ملزمان گرفتار،13804مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ نے بتایا ہے کہ لاہور پولیس بجلی چوروں کے خلاف مہم میں متعلقہ محکموں کو بھرپورمعاونت فراہم کر رہی ہے۔بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون تیز کیا جائے،بجلی چوری کے مقدمات کے چالان پراسیکیوٹرز کی قانونی معاونت سے بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :