مکمل طور پر آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کے لئے خطرہ بنےگی ، اسرائیلی وزیر اعظم

منگل 8 جولائی 2025 13:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ مکمل طور پر آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کے لئے خطرہ بنے گی۔

(جاری ہے)

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ عسکریت پسند گروپ مکمل طور پر آزاد فلسطینی ریاست کو اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کریں گے۔