ولی عہد کی نمائندگی،سعودی وفدکی وزیرخارجہ کی سربراہی میں برکس اجلاس میں آمد

منگل 8 جولائی 2025 13:56

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو پہنچے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں 2025 میں برکس گروپ کی 17ویں سربراہی کانفرنس میں سعودی عرب کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ سعودی عرب اس اجلاس میں ایک مدعو ملک کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اجلاس کے دوسرے دن کی کارروائی میں شریک ہوں گے، جس میں شراکت دار اور مدعو ممالک کے علاوہ بین الاقوامی تنظیمیں بھی شریک ہیں۔