وزیرا علیٰ کی قیادت میں تمام محکموںنے محرم الحرام یںمثالی انتظامات کئے ‘ سیف کھوکھر

مریم نواز شریف نے خود کو وژن رکھنے والی ،متحرک وزیر اعلیٰ ثابت کیا ہے ‘صدر مسلم لیگ(ن) لاہور

منگل 8 جولائی 2025 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں قانون نافذ کرنے والے اداروںسمیت دیگر صوبائی محکموںنے محرم الحرام کے دوران امن و امان سمیت مجموعی طور پر مثالی انتظامات کئے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزراء نے محرم الحرام کے پیشگی انتظامات اور امن و امان کے قیام کیلئے جس طرح صوبہ بھر میں طوفانی دورے کئے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ عاشورہ محرم امن و امان سے گزرا ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خود کو وژن رکھنے والی اور متحرک وزیر اعلیٰ ثابت کیا ہے جس سے صوبے کی عوام کی زندگیوں میں مثبت اور نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا،وزیر اعلیٰ کی قیادت میں محرم الحرام میں امن و احترام کی جو مثال پنجاب میں قائم ہوئی وہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے لئے حکومتی سطح پر لنگر، مشروبات اور منرل واٹر کا بھی اہتمام کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ،ان شا اللہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت عوامی خدمت کی روایت کو اپنی میراث جانتے ہوئے آگے بڑھائے گی۔