Live Updates

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کرنے کی استدعا

نیب کیس لٹکانے کے لیے بار بار التوا مانگ رہا ہے، عدالت کیس کو جلد مقرر کرنے کا حکم دے، استدعا

منگل 8 جولائی 2025 15:56

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کرنے کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کردیں۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی ہیں، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے۔

17 جنوری کو سزا ہوئی 27 جنوری کو اپیل فائل کر دی تھی۔درخواست کے مطابق 15 مئی کو سزا معطلی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی۔ نیب کیس لٹکانے کے لیے بار بار التوا مانگ رہا ہے۔ عدالت سے گزشتہ سماعت پر بھی کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی اور یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات