صرف 2 ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ ہوشربا 6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا

دو ماہ میں درآمدات 14.23فیصد بڑھ گئی ہیں اور جولائی، اگست 2025 میں درآمدات کا حجم 11 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا

muhammad ali محمد علی منگل 2 ستمبر 2025 18:20

صرف 2 ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ ہوشربا 6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2025ء) صرف 2 ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ ہوشربا 6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 26-2025 کے پہلے دو ماہ(جولائی، اگست) میں ملک کا تجارتی خسارہ 29.01 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 30.13 فیصد اضافے سے 2 ارب 86 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست میں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 8.81 فیصد کمی ہوئی ہے اور رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں درآمدات 14.23فیصد بڑھ گئی ہیں اور جولائی، اگست 2025 میں درآمدات کا حجم 11 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا ہے اور اگست میں درآمدات 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی اور اگست میں ملکی برآمدات میں 0.65 فیصدکا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے دوماہ برآمدات 5 ارب 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ اگست میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 12.49 فیصد کمی ہوئی اور گزشتہ ماہ ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 9.98 فیصد کی کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا ہے۔