Live Updates

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کا بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، پانی کے نکاس کے عمل کا جائزہ لیا

منگل 8 جولائی 2025 16:12

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کا بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے پانی کے نکاس کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بارش کے دوران شہر بھر کے مختلف علاقوں سمیت ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کے نکاسی عمل کو چیک کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور جہاں کہیں بھی بارش کا پانی کھڑا ہے اس کی فوری طور پر نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران فیلڈ میں بارش کے نکاسی عمل کی نگرانی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ بارش کے پانی کے نکاس کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش سے متاثرہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ شہر کو بارش کے پانی سے محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ برسات کے موسم میں ندی نالوں،پانی کے تالابوں/جوہڑوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :