نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ملک میں چینی کی صورتحال اور درآمدی ضروریات کا جائزہ لیا گیا

منگل 8 جولائی 2025 18:00

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ملک میں چینی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کی صورتحال اور درآمدی ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے منگل کو یہاں کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر خوراک، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری وزارت خوراک، وزارت صنعت و پیداوار کے سینئر حکام اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمیٹی نے ملک بھر میں مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے اور سستی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے 500,000 میٹرک ٹن تک چینی کی درآمد کی منظوری دی۔ نائب وزیر اعظم نے قیمتوں میں استحکام اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔