پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 9مئی احتجاج کیس11ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

منگل 8 جولائی 2025 22:32

پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 9مئی احتجاج کیس11ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 9مئی احتجاج کیس11ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دیگر29ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 9مئی احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کے 29کارکنوں نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں، وکیل نے استدعا کی کہ ان کیسز میں تھوڑی لمبی تاریخ دے دیں، کارکن دور سے آتے ہیں،وکیل صفائی نے کہا کہ متعدد ملزم بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں،عدالت نے 11ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں اوربریت درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے،عدالت نے کیس کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہی