ں*اسپیکر قومی اسمبلی کا برہان وانی کی برسی کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

ڑ* عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ

منگل 8 جولائی 2025 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حریت رہنما برہان وانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے جبر و استبداد کے باعث کشمیری عوام کے حقوق سلب کیا جا رہا اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوگی۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنائے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا جس کے خلاف بھارت کے اندر بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، کیونکہ انسانی ضمیر ظلم کو قبول نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جدو جہد آزادی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا اور کشمیری عوام آزادی کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں گے۔