شاہدرہ ٹائون حادثے کے ذمہ دار کمسن ڈرائیور کا چار روز ہ جسمانی ریمانڈ منظور

منگل 8 جولائی 2025 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نے شاہدرہ ٹائون میں کار کی ٹکر سے ایک شخص کو ہلاک اور دو کو زخمی کرنے والے کم عمر ڈائیور کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کم عمر ملزم کو حاشر عمر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شہر یار عمر کی عدالت میں پیش کیا ۔پولیس نے ملزم حاشر عمر کا جسمانی ریمانڈ مانگتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم کی عمر کا تعین کرنے کے لئے ٹیسٹ کرانا ہے ،ملزم کا ذہنی معائنہ بھی کرانا ہے ،استدعاہے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے ۔ملزم کے وکلا ء نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ تاہم عدالت نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔