ٴنوشہرہ پولیس چوکی پیرسباق میں تعینات پولیس کانسٹبل حرکت قلب بند ہونے سے دوران ڈیوٹی وفات پاگئے

ٰ سپاہی ظاہر جان کو اپنے آبائی گاؤں آفریدو کلی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا

منگل 8 جولائی 2025 21:35

Uنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء)نوشہرہ پولیس چوکی پیرسباق میں تعینات پولیس کانسٹبل حرکت قلب بند ہونے سے دوران ڈیوٹی وفات پاگئے۔ایس ایچ او تھا نہ نوشہرہ کلاں کے مطابق کانسٹبل طاہر جان کو فوری طور پر قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیامگر کانسٹبل ہسپتال کے راستے میں ہی جابحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوران ڈیوٹی اپنی طبی موت سے وفات پانے والے سپاہی ظاہر جان کو اپنے آبائی گاؤں آفریدو کلی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

پولیس کے چاک وچوبند دستے کی اعزازی سلامی۔محمد نسیم خان SDPO رسالپور سرکل ودیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے سپاہی ظاہر جان کی نماز جنازہ میں شرکت کی،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی،SDPO رسالپور سرکل نے ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی جانب سیسپاہی ظاہر جان کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔سپاہی ظاہر جان کو اپنے آبائی گاؤں آفریدو کلے میں پورے سرکاری اعزاز کے سپرد خاک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :