Live Updates

پی ٹی آئی مذاکرات اور ڈائیلاگ پر یقین ہی نہیں رکھتی، تحریک چلانے کا اپنا شوق پورا کرلے

عدم اعتماد کی تحریک سے اگرعدم استحکام آتا تو آئین میں شق موجود نہ ہوتی، پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہورہی۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخآری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 جولائی 2025 22:27

پی ٹی آئی مذاکرات اور ڈائیلاگ پر یقین ہی نہیں رکھتی، تحریک چلانے کا ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 08 جولائی 2025ء ) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخآری نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں، آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔ نئیر حسین بخاری پیپلز پارٹٰی کی حمایت کے بغیر تو حکومت بھی نہیں چل سکتی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدرمملکت آصف زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں قیاس آرائیاں کرنے والے ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو مائنس کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں کوئی حکومت بن سکتی ہے نہ چل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا کسی وزیراعلی کو ہٹانے کا حق موجود ہے، اگر وزیراعظم یا کوئی وزیراعلی آئین کے مطابق ڈیلیور نہیں کررہا تو اپوزیشن اور حکومتی بنچوں پر بیٹھے ارکان کے پاس ان کو ہٹانے کا آئینی طریقہ کار موجود ہے انہوں نے کہا ہے کہ کسی وزیراعلی کو عدم اعتماد کی تحریک سے ہٹانے سے نظام غیرمستحکم نہیں ہوتا کسی کو غیرآئینی طریقے سے ہٹانے یا احتجاجی حکمت عملی نظام غیرمستحکم ہوتا ہے، عدم اعتماد کی تحریک سے اگر عدم استحکام آتا تو آئین میں شق موجود نہ ہوتی، پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہورہی۔

نیر بخآری نے کہا ہے کہ ہم نے بجٹ میں ن لیگ کی حمایت کرکے یقینی بنایا کہ نظام اور پارلیمان چلتی رہے۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخآری نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات اور ڈائیلاگ پر یقین ہی نہیں رکھتی، پی ٹی آئی تحریک چلانے کا اپنا شوق پورا کرلے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات