اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ ، حماس کے اہم عسکریت پسند سمیت تین افراد جاں بحق

بدھ 9 جولائی 2025 12:24

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)اسرائیلی فوج نے شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں حماس کے ایک نمایاں رکن کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ حملہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد شمالی لبنان میں پہلا اسرائیلی فضائی حملہ ہے۔اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طرابلس میں حماس کے ایک نمایاں رکن کو نشانہ بنایا گیا، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس اسرائیلی حملے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ۔