امریکی حکام سے ملاقات کی درخواست نہیں کی ، ایران کی تردید

بدھ 9 جولائی 2025 12:24

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا کہ تہران نے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے امریکی حکام سے کسی ملاقات کی درخواست نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف نے کہا تھا کہ وہ ایرانی سفارت کاروں سے اگلے ہفتے یا اس سے زیادہ وقت میں ملاقات کریں گے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ ان کے ملک کو امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے بشرطیکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بحال ہو۔ پزشکیان نے پیر کو نشر ہونے والے امریکی صحافی ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں دیکھ رہے۔