اتر پردیش، پولیس نے فلسطین کے جھنڈے والی شرٹ پہننے پر چار مسلم نوجوان گرفتار کر لئے

بدھ 9 جولائی 2025 15:24

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع دیور یامیں پولیس نے تعزیے کے جلوس کے دوران فلسطین کے جھنڈے والی ٹی شرٹ پہننے پر چار مسلم نوجوانوںکو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تعزیے کے جلوس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں نوجوانوں کے ایک گروپ کو فلسطینی پرچم سے مشابہ ٹی شرٹ پہنچے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے ہندووں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو حراست میںلیا اور انکی ٹی شرٹس بھی ضبط کر لیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے تاہم نوجوانوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔