
مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے، مجھے امید ہے حالات بہتر ہوں گے، پرویز الٰہی
ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے ،پہلے مزاحمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے مفاہمت ہی بہتر ہے، مذاکرات سے متعلق تو پی ٹی آئی لیڈرشپ نے ایک خط بھی لکھا ہے لیکن اس کا تاحال جواب نہیں آیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو
فیصل علوی
بدھ 9 جولائی 2025
12:25

(جاری ہے)
27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے کیا کہیں گے؟ جس پرپرویزالٰہی نے جواب دیا کہ اچھا یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں۔
دوسری جانب راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں جج شیخ اعجاز علی نے تخت پڑی جنگلات اراضی ریفرنس پر سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ چوہدری پرویزالٰہی کی پیشی کے موقع پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی تھی۔اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج نے پرویزالٰہی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی تھی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایا گیا تھاکہ پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ محمد خان بھٹی بھی بیمارتھے۔ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔بعدازاں عدالت نے دونوں نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی تھی۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا
-
حکومت کالج کا ایک کمرہ ایک ایک کروڑ روپے کا بنا رہی ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا انکشاف
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان اور خانیوال سمیت کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ
-
تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب؛ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
-
مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کریں
-
کئی دہائیوں بعد سیلاب کی اتنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا
-
راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
بڑے بلڈرز اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے حکومتوں میں شامل ہو کر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتے ہیں
-
حکومتوں نے دریاؤں کی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این اوسی جاری کرکے جرم کیا
-
پارک ویو میں میرے والدین کی قبریں ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.