سابق صدر عارف علوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

بدھ 9 جولائی 2025 15:26

سابق صدر عارف علوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی۔لاہور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق حکومت نے این سی سی آئی اے ادارہ قائم کیا ہے، درخواست گزار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کر سکتا ہے، مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرتی ہے۔

دوخواست شہزادہ عدنان نے وکیل محمد مدثر چوہدری کے ذریئے دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سابق صدر نے گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا، عارف علوی کے گستاخانہ الفاظ سے متعلق ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے۔ عارف علوی کے خلاف پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا حکم دے۔