ملتان ، منشیات مقدمے میں 3مجرمان کوعمر قید اورجرمانے کی سزا

بدھ 9 جولائی 2025 17:08

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ملتان کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں 3 مجرمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پرمنشیات مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سید خالد کو عمر قید اور 8لاکھ روپے جرمانہ، مجرم فیصل رحمان کو عمر قید اور 8لاکھ روپے جرمانہ، مجرم عبدالعزیرخان کو عمر قید اور 8لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم دیا۔

سال 2024ءمیں تھانہ مظفر آباد پولیس نے مذکورہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے142 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی تھی۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 1061/24بجرم 9.1.3e درج کر کے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔جس پر معززعدالت کی جانب سے تینوں مجرمان کو عمر قید اورآٹھ، آٹھ،آٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی گئی ۔