سندھ ہائی کورٹ نے ڈومیسائل کا فارم ڈی جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پرڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے

بدھ 9 جولائی 2025 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈومیسائل کا فارم ڈی جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پرڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈومیسائل کا فارم ڈی جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار خاتون کائنات مے وکیل نے موقف دیا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈومیسائل کا فارم ڈی جاری نہیں کیا جا رہا۔

درخواستگزار کو فارم ڈی جاری نہ ہونے کی وجہ سے جوڈیشل امتحانات میں مشکلات کا سامنا کر سکتی ہے۔ حکام کے مطابق مستقل پتہ یہاں کا نہ ہونے کی وجہ سے فارم ڈی جاری نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔