وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے سابق وفاقی وزیر غالب خان اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات، مختلف امورپر غور

بدھ 9 جولائی 2025 17:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)سابق وفاقی وزیر برائے سیفران غالب خان، سابق رکن قومی اسمبلی اے۔ ملک، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) جنوبی وزیرستان ثناء اللہ خان، اور سینئر سیاسی رہنما اے۔

(جاری ہے)

جبار وزیر نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، قبائلی علاقوں میں سرمایہ کاری کے مواقع، اور پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی وزیرستان کی ترقی سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے لیے پرعزم ہے۔وفد نے وزیر قیصر احمد شیخ کی سرمایہ کاری کے فروغ اور قومی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔