وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کامظفرگڑھ کا دورہ

بدھ 9 جولائی 2025 18:07

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔اور صفائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مختلف مقامات پر گندگی کے ڈھیر اور صفائی میں کوتاہی دیکھی گئی، جن کی نشاندہی لوکیشن کیمرا کے ذریعے کی گئی۔

(جاری ہے)

شہر کی اہم شاہراہوں اور گلی محلوں میں متعدد مین ہولز بغیر ڈھکن کے پائے گئے، جو کسی بھی وقت جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے ہدایت کی کہ مظفرگڑھ صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔\378