
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اجلاس ، این ایچ اے کے جاری منصوبوں کوتاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت
بدھ 9 جولائی 2025 18:39

(جاری ہے)
اسی طرح بلوچستان کی ہوشاب،آواران اور نال کی اہم ترین شاہراہ پر بھی کام تیز کیا جائے۔
انہوں نے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اس کی معیاری تعمیر کے ساتھ ساتھ گرین ایریاز بنانے اور وہاں شجر کاری کرنے کی ہدایت کی ۔وفاقی وزیر نے کے پی کے میں مانسہرہ،ناران، جھال کنڈکی ایکسپریس وے پر کام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کی۔عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی شاہراہوں کے اطراف بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات ہٹانے اور اس ضمن میں عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے کہا کہ بڑی شاہرات کے منصوبوں کا افتتاح خود وزیر اعظم کریں گے جس کے لئے وہاں منصوبوں کو ہر لحاظ سے مکمل ہونا چاہیے۔انہوں نے اپنے حالیہ دورے کی روشنی میں مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی ضروریات کے مطابق ریسٹ ایریاز بنانے کی ہدایت کی جہاں فیملی واشرومز سمیت "ریفریشمنٹ" کا بھی بندوبست ہو۔ وفاقی وزیر مواصلات نے ملک بھر میں این ایچ اے کی شاہراہوں کے اطراف موجودہ جگہوں کا سروے کرنے اور انہیں علاقے کی ضروریات کے مطابق نئے سرے سے کانٹریکٹ پر دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو این ایچ اے کے ریونیو امور سمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی جس پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ٹول پلازوں کی طرح این ایچ اے کے تمام منصوبوں کو کھلی نیلامی کیلئے پیش کیا جائے تاکہ ہر شہری اس عمل میں حصہ لے سکے۔انہوں نے اس ضمن میں عوامی آگاہی کے لئے تشہیری مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔وفاقی سیکرٹری مواصلات اور سی ای او این ایچ اے کے علاوہ لاہور،کراچی، کوئٹہ اور پشاور سے سینئر افسران نے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی اور اپنے اپنے زونز میں این ایچ اے کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کیلئے اپوزیشن کا ممکنہ طور پر متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ
-
پاکستانی وزیر اعظم کی طرف سے افغانستان کی ’اشتعال انگیزی‘ کی مذمت
-
سرحدی کشیدگی کے دوران افغان حکومت کا پاکستان کے 58 فوجی شہید کرنے کا دعویٰ
-
پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا‘ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم
-
پاک افغان سرحدی کشیدگی؛ طورخم بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا
-
سرحدی کشیدگی؛ حافظ طاہر محمود اشرفى نے افغانستان کو پیغام دے دیا
-
پاکستان کا 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ، خوارج کا مرکز بھی تباہ، درجنوں مخالف سپاہی اور خارجی مارے گئے
-
’افغانی جارحیت بھارتی پیسوں سے خریدی گئی ہے‘ عوام کے درمیان جنگ تصور نہیں کیا جانا چاہیئے‘
-
پاک افغان سرحد پر کشیدگی، افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپور جواب
-
پاک افغان بارڈر کے مختلف مقامات پر افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ
-
افغانستان: انٹرنیٹ پر پابندیاں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی، انسانی حقوق ماہرین
-
خیبرپختونخواہ میں کس کو وزیراعلیٰ بنانا ہے اس سے مقتدرہ کا کوئی تعلق نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.