تحریک آزادی کشمیر کے بانی سردار محمد عبد القیوم خان کی دسویں برسی10جولائی جمعرات کو منائی جائے گی

بدھ 9 جولائی 2025 18:47

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) تحریک آزادی کشمیر کے بانی سردار محمد عبد القیوم خان کی دسویں برسی10جولائی جمعرات کو منائی جائے گی۔ آپ کو بھارتی فوج کے خلاف آزادی کی تحریک میں پہلی گولی چلانے کا اعزاز حاصل ہے۔ اسی لیے آپ کو مجاہد اوّل کا لقب دیا گیا۔ آپ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

سردار عبدالقیوم خان چار اپریل 1924ء میں آزاد کشمیر کے ایک قصبہ غازی آباد ضلع باغ میں پیدا ہوئے۔سردار قیوم آزاد کشمیر کی سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کے سپریم لیڈر، صدر اور وزیر اعظم رہے ہیں وہ 8سمبر1956 کو پہلی بار آزاد کشمیر صدر بنے اور تین بار یہ اعزاز حاصل رہا اور29جولائی 1991ء سے 31جون 1996ء تک آزاد کشمیر کے وزیر اعظم رہے انہیں پاکستانی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین،تین با ر آزاد کشمیر کا صدر،ایک بار وزیر اعظم،14بار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور تا حیات سپریم کمانڈر ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سردار عبد القیوم خان تنازع کشمیر اور خطہ کشمیر کی ایک ایسی زندہ تاریخ تھی جن کی مثال شائد ملے۔ دو دہائیوں میں آزاد و مقبوضہ کشمیر میں وہاں کے لوگ سید علی گیلانی مرحوم اور سردار عبد القیوم خان کی دل و جان سے عزت کرتے ہیں۔سردار محمد عبد القیوم خان سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر 10جولائی 2015ء کو 91سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔