وفاقی وزیر داخلہ کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

بدھ 9 جولائی 2025 18:54

وفاقی وزیر داخلہ کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ، چیف آف دی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس دوران، پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاک بحریہ کی کامیاب دفاعی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کی بحری سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کرنے پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس ملاقات نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وطن کی حفاظت میں اس کے کردار کو مزید اجاگر کیا ہے ۔