ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے خصوصی اجلاس کا انعقاد

بدھ 9 جولائی 2025 22:50

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارشد وٹو کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پرائس لسٹ پر عملدرآمد اور گراں فروشی کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی ارشد وٹو نے ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں اور قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے واضح ہدایت جاری کی کہ جو بھی دکاندار یا تاجر سرکاری مقرر کردہ نرخنامے سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرتا پایا جائےان پر بھاری جرمانہ کیا جائے اور سنگین خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :