
علی امین اور بیرسٹر سیف کے کارناموں کا انجام بھی ’’ نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ‘‘ ہی نظر آرہا ہے
جس 10 کھرب کی آڈٹ رپورٹ کا یہ ڈھنڈورا پیٹ رہے وہ بزدار اور پرویزالٰہی دور کی ہے، پوری قوم جانتی ہے کہ 2018 سے 2023 تک پنجاب میں کس کی حکومت تھی۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 9 جولائی 2025
20:39

(جاری ہے)
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا، 12سال سے جو لوٹ مار خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے چار سال پنجاب میں وہی لوٹ مار ہوئی، ان چار سالوں میں بشری بی بی اور فرح گوگی کے ڈاکے اور چوریاں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شریف فیملی کے بغض میں آپ کا لیڈر وزیراعظم ہاس سے ڈائری اٹھا کر اڈیالہ پہنچ گیا، علی امین اور بیرسٹر سیف کے کارناموں کا انجام بھی ’’نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ‘‘ ہی نظر آرہا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب حکومت پر الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت تاحال 10 کھرب روپے کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں جاری لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے، آڈٹ رپورٹ نے مریم نواز کی کرپشن پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے، مریم نواز پنجاب کے عوام کے 10 کھرب روپے ڈکار گئی ہیں، پنجاب میں ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح کے بجائے صرف کمیشن کے لیے شروع کیے جاتے ہیں، پنجاب کے عوام کو 10 کھرب روپے کا ٹیکہ لگا کر ٹک ٹاک پر ترقی کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں، 10 کھرب روپے کا اسکینڈل تو صرف آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا ہے، باقی کرپشن اس کے علاوہ ہے، یہ تو صرف پہلے سال کی کہانی ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ کرپشن شریف خاندان کی رگ رگ میں بس چکی ہے، شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے،یہ خاندان گزشتہ کئی برسوں سے ملک کو لوٹ رہا ہے، مگر ان کا پیٹ ہے کہ بھرتا ہی نہیں، جب عوام نے ووٹ کے ذریعے مسترد کیا تو فارم 47 کے ذریعے ملک پر مسلط ہوئے، شریف خاندان عوام کا پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں۔مزید اہم خبریں
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
-
مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کریں
-
کئی دہائیوں بعد سیلاب کی اتنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا
-
راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
بڑے بلڈرز اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے حکومتوں میں شامل ہو کر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتے ہیں
-
حکومتوں نے دریاؤں کی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این اوسی جاری کرکے جرم کیا
-
پارک ویو میں میرے والدین کی قبریں ہیں
-
پارک ویو 2006 میں بنی تھی تب اس کا نام ریور ایج تھا اور اس کے مالکان کوئی اور تھے
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اقدامات سے پوری دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا
-
موسمیاتی تبدیلی تباہی میں بدل چکی، جدید ترین پیشگی وارننگ سسٹم پنجاب میں متعارف کرائیں گے
-
موہلنوال میں معجزہ: ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین خان نے 5 دن کے بچے اور ماں کو سیلاب سے بچا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.