Live Updates

خضدار میں بارش کے باعث د و مختلف حادثات میں د و افراد جاں بحق ایک شخص زخمی

بدھ 9 جولائی 2025 21:15

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) خضدار میں بارش کے باعث د و مختلف حادثات میں د و افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو خضدار میں طوفانی ہوائوں اور بارش کے باعث دیوار گرنے سے محمد عارف نامی شخص جاں بحق جبکہ احسان اللہ زخمی ہوگیا ۔ انتظامیہ کے مطابق خضدار کے علاقے کانک میں بولان کالونی کے قریب بارش کے باعث پھسلن سے ایک بائوزر ایک شخص پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں محمد یعقوب نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعات کے بعد انتظامیہ نے لاشو ںاور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :