ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،منیجنگ ڈائریکٹر واسا

بدھ 9 جولائی 2025 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اس سے ماحولیاتی آلودگی ، نہروں میں سیوریج کا پانی ڈالنے کے حوالے سے درپیش تحفظات و دیگر خطرات کا خاتمہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کے اخراجات کا حجم کم کرنے کے لیے سولر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن پر سولر منصوبے کا آغاز ہو چکا ہے اور دیگر مقامات پر سولرائزیشن سکیموں کے اجراء سے بجلی کے بلوں کے اخراجات میں واضح کمی لائی جائے گی۔ انہوں نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کے انجینئرنگ ڈیزائن اور فزیبیلٹی کی تیاری میں ملتان شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیزائن محمد ندیم ،کنسلٹنٹ کے سیوریج ایکسپرٹ ڈاکٹر ہانیہ دیگر موجود تھے ۔اس دوران ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے مون سون بارشوں کے پلان ،آپریشن اور مینٹیننس،ڈیسلٹنگ سمیت پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لانے اور شہریوں کو دیگر سہولیات کی فراہمی کےلئے ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :