ڈپٹی پارلیمانی لیڈرسندھ اسمبلی طحہ احمد خان کی وفد کے ہمراہ محترمہ فاطمہ جناح کی 73ویں برسی کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری

آزادی ایک انمول تحفہ ہے، جس کی قیمت ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں سے ادا کی۔ ہم ان تمام عظیم شخصیات کو سلام پیش کرتے ہیں،طحہ احمد

بدھ 9 جولائی 2025 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) ایم کیو ایم پاکستان کے ایک وفد نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی طحہ احمد خان کے ہمراہ اراکینِ صوبائی اسمبلی ریحان اکرم، معید انور، فیصل رفیق، جمال احمد، فوزیہ حمید، قر العین، انجینئر عادل عسکری اور بلقیس مختار شامل تھے۔

وفد نے محترمہ فاطمہ جناح کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد ان کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مزار قائد کی وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طحہ احمد خان نے کہا کہ آج محترمہ فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاطمہ جناح نے خواتین کے حقوق کے لیے جو تاریخی جدوجہد کی، وہ آج بھی مشعل راہ ہے۔

آزادی ایک انمول تحفہ ہے، جس کی قیمت ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں سے ادا کی۔ ہم ان تمام عظیم شخصیات کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاں میں سانس لے رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی کسی کو حب الوطنی یا وفاداری کا سرٹیفکیٹ نہ دے آج تمام سیاسی جماعتوں کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں کیسے آگے لایا جائے، جیسا کہ مادر ملت نے اپنی زندگی میں کیا۔ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے موقف کا اعادہ کیا کہ وہ خواتین کے حقوق، جمہوری اقدار، اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو استحکام، اتحاد اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔