ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور وزیر قومی دفاع یاشار گلر کامیاب دورے کی تکمیل کے بعد واپس روانہ

بدھ 9 جولائی 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور وزیر قومی دفاع یاشار گلر ایک کامیاب دورے کی تکمیل کے بعد بدھ کو اسلام آباد سے روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس دورے نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان غیر متزلزل تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان و مغربی ایشیا) سفیر سید علی اسد گیلانی نے وزراء کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔