روبینہ خالدکی صدزرداری کے استعفیٰ بارے جھوٹی خبریں پھیلانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کی شدید مذمت

جمعرات 10 جولائی 2025 02:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے بارے جھوٹی خبریں پھیلانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔ جاری بیان میں روبینہ خالد نے کہا کہ یہ بے بنیاد افواہیں ہمارے جمہوری اداروں کے استحکام اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری ہمیشہ جمہوریت اور قومی اتحاد کے لئے ثابت قدم رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ غلط معلومات سے ہوشیار رہیں۔ روبینہ خالدنے کہاکہ ہم اپنی قوم کی بہتری اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے انتھک محنت کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،مشکل دور میں اپنے اصولوں پر قائم رہے۔روبینہ خالد نے کہا کہ ملک کے کسی بھی خطے کی بات ہو صدر زرداری نے ہمیشہ سب سے پہلے آواز بلند کی ہے،ملک کا دوسری بار صدر منتخب ہونے کا اعزاز صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔