رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی صدر آصف زرداری کے مستعفی ہونے کی افواہوں کی تردید

جمعرات 10 جولائی 2025 02:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے صدر آصف زرداری کے مستعفی ہونے کی افواہوں کی تردیدکی ہے۔ جاری بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ صدر زرداری کے مبینہ استعفے کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلانے کی شدید تردید کرتی ہوں، تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستان کا دوسری بار صدر منتخب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری ہمیشہ ہر مشکل کے آگے ثابت قدم رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام غلط معلومات سے محتاط رہیں، پیپلز پارٹی ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے کے پیچھے بدنیتی پر مبنی ارادے کے بارے میں آواز اٹھاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا اور حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ صدر زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا بہادری سے کیا وہ ہمیشہ اپنے اصولوں پر پابندی رہے ہیں، صدر زرداری کا صوبائی خود مختاری اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے۔