ڈیرہ اسماعیل خان: ٹرک اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کار میں سوار ہوکر اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے‘جاں بحق میں 2خواتین شامل

جمعرات 10 جولائی 2025 12:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ چشمہ روڈ کڑی خیسور کے قریب پیش آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کار میں سوار ہوکر اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :