فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ ٹریفک پولیس کی کارروائی، ویگنوں کے زیادہ کرایہ وصولنے پر چالان اور ایف آئی آر درج

جمعرات 10 جولائی 2025 12:15

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ ٹریفک پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 20 ویگنوں کو زیادہ کرایہ وصولنے کے الزام میں چالان کیا اور ایل پی گیس کے غیر قانونی استعمال پر کئی گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ یہ کارروائی جڑانوالہ ٹریفک پولیس انچارج اشتیاق کی نگرانی میں کی گئی۔

جڑانوالہ ٹریفک پولیس انچارج اشتیاق کی قیادت میں ناکے پر 20 ویگنوں کو روکا گیا، جن پر مسافروں سے معیاری کرایہ سے زیادہ رقم وصولنے کا الزام تھا۔ تمام گاڑیوں کو چالان کیا گیا اور ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ ٹریفک پولیس نے تصدیق کی کہ یہ عمل مسافروں کے تحفظ اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا. دوسری کاروائی فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر ایل پی گیس کے خلاف سخت کارروائیاں ناکے پر موجود ارٹی سیکرٹری نے کئی گاڑیوں میں ایل پی گیس سیلنڈرز کی غیر معیاری تنصیب کا پتا لگایا، جو حادثات کا باعث بن سکتے تھے۔

(جاری ہے)

ان گاڑیوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں یہ کارروائی روزنامہ قانونی آواز پلیٹ فارم پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کے بعد کی گئی، جس میں مسافروں نے ویگن مالکان کی جانب سے من مانے کرایہ وصولی کی نشاندہی کی تھی۔ ٹریفک وارڈن انچارج اشتیاق نے بتایا کہ -جڑانوالہ پر ٹریفک انصرام کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل ناکے لگائے جاتے ہیں۔ ہم نے دیکھا کہ کچھ ڈرائیورز قانون توڑ کر عوام کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں۔ ان کے خلاف سخت اقدامات اگلے 10 دنوں تک جاری رہیں گے