ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹرک اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

جمعرات 10 جولائی 2025 12:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پورمیں چشمہ روڈ تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں پیش آیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔مقامی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں سے بتایا جا رہا ہے۔