بلوچستان مائننگ سائٹس ترقی، ورلڈ بینک کا تعاون پر اتفاق

مائننگ صنعت ابتدائی مراحلے میں، سماجی ومعاشی ترقی حصہ بنانا ضروری، سیکریٹری پٹرولیم

جمعرات 10 جولائی 2025 12:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)عالمی بینک نے بلوچستان میں ریکوڈیک ودیگر مائننگ سائٹس کے مربوط انفرا اسٹرکچر اور سماجی ومعاشی ترقی منصوبوں میں تکنیکی تعاون پر اتفاق کر لیا۔ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ نان لنڈنگ تکنیکی معاونت کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں عالمی بینک کے نمائندے نے ٹکنیکل معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

وزارت اقتصادی امور میں ہونیوالے اجلاس میں بلوچستان میں ریکوڈیک ودیگر کان کنی سائٹس کے انفراسٹرکچر اور سماجی ومعاشی ترقی کے منصوبے کیلیے عالمی بینک کا تکنیکی تعاون حاصل کرنے کی پٹرولیم ڈویژن کی تجویز پر بات ہوئی.سیکرٹری وزارت اقتصادی امور کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان کی مائننگ انڈسٹری چند درمیانی سطح کے منصوبوں کیساتھ ابھی ابتدائی مراحلے میں ہی.کمیونٹی کے ذریعے سماجی و معاشی اور انفراسٹرکچر کی ترقی اس کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے، جو بلوچستان میں جاری مائننگ آپریشنز کے ماحولیاتی پہلوؤں کا تحفظ یقینی بنائے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی معیار سے ہم آہنگ قانونی و ریگولیٹری ڈھانچہ تشکیل دیا ہے۔